جمعرات, نومبر 14, 2024
Google search engine
ہومعلاقائیخیبر پختونخواہجماعت اسلامی کی "حق دو عوام کو" تحریک کو عوام میں بڑی...

جماعت اسلامی کی "حق دو عوام کو” تحریک کو عوام میں بڑی پذیرائی ملی, ڈاکٹر اسامہ رضی

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے "حق دو عوام کو” تحریک کا آغاز کر دیا ہے، جسے ملک بھر میں عوام کی بڑی پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔ ملک کے قیام کے 77 سالوں میں حکمرانوں نے عوام کا استحصال کرکے انہیں غربت اور مشکلات کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے جبکہ خود عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی ایبٹ آباد میں ارکان جماعت سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان، ضلعی امیر عبدالرزاق عباسی اور ضلعی قیم نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کا ویژن ہے کہ پاکستانی عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے عوامی بیداری اور شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ اس تحریک کے تحت 14 روزہ دھرنا، بڑے شہروں میں جلسے اور کامیاب ملک گیر ہڑتالیں شامل تھیں، جنہوں نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بڑے پیمانے پر رابطہ مہم شروع کی جا چکی ہے، جس کے ذریعے عوام کو جماعت اسلامی کا ممبر بنایا جا رہا ہے۔ رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، جو عوام کو اس تحریک میں شامل کریں گی۔ جماعت اسلامی کی قیادت عوام کو حکومت کے ظلم و ستم سے بچانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ڈاکٹر اسامہ رضی نے اس موقع پر واضح کیا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے حکومت کو مقررہ ڈیڈ لائن میں صرف 10 روز کا وقت رہ گیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ ہر حال میں عوام کو بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ ریلیف دینگے۔ اگر حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا اور وہ اپنے وعدے سے مکر گئے تو پھر اس کیخلاف ملک بھر میں تاریخی ہڑتال کی کال دینگے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ’’حق دو عوام کو‘‘ تحریک کو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، اور عوام بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

مقبول خبریں

تبصرے