ہفتہ, ستمبر 21, 2024
Google search engine
ہومٹیکنالوجیواٹس ایپ میٹا اے آئی کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا...

واٹس ایپ میٹا اے آئی کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا

واٹس ایپ، جو دنیا کی معروف مواصلاتی پلیٹ فارمز میں شامل ہے، صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نت نئے فیچرز اور آپشنز متعارف کراتا رہتا ہے۔

اس بار واٹس ایپ نے میٹا اے آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک نیا وائس چیٹ موڈ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیچر کی خصوصیات کے بارے میں وٹس ایپ بیٹا انفو نے رپورٹ کیا ہے۔

یہ نیا فیچر صارفین کو میٹا اے آئی کے ساتھ ذاتی نوعیت کی گفتگو کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، جس کے ذریعے وہ حقیقی وقت میں میٹا اے آئی کے ساتھ بات چیت کر سکیں گے۔

یہ انکشاف واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.24.18.18 کے ذریعے سامنے آیا ہے، جو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین مختلف وائس آپشنز میں سے اپنی پسند کا انتخاب کر سکیں گے، جس سے انہیں ہاتھوں کا استعمال کیے بغیر میٹا اے آئی کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔

نئے فیچر کے ذریعے صارفین اے آئی چیٹ بوٹ کے ساتھ زیادہ قدرتی اور مؤثر طریقے سے بات چیت کر سکیں گے۔ وائس کمانڈ فیچر کی مدد سے بات چیت تیزی سے ممکن ہوگی اور انہیں پیغام لکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اس فیچر کے اسکرین شاٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ واٹس ایپ میٹا اے آئی کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک شارٹ کٹ کا تجربہ بھی کر رہا ہے، جو چیٹ لسٹ میں فلوٹنگ ایکشن بٹن کے ذریعے فعال کیا جا سکے گا۔

وٹس ایپ بیٹا انفو کا ماننا ہے کہ یہ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین اور میٹا اے آئی کے درمیان بات چیت کو زیادہ قدرتی اور آسان بنائے گا۔

مزید یہ کہ، صارفین اپنی مرضی سے اس وائس چیٹ موڈ فیچر کو غیر فعال کر سکیں گے، جس سے ان کی پرائیویسی پر کنٹرول برقرار رہے گا۔ اینڈرائیڈ او ایس کے فراہم کردہ بصری انڈیکیٹر کی مدد سے صارفین یہ بھی جان سکیں گے کہ میٹا اے آئی سننا بند کر چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

مقبول خبریں

تبصرے