ہفتہ, ستمبر 21, 2024
Google search engine
ہومانٹرٹینمنٹمائرہ خان کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا...

مائرہ خان کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مائرہ خان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔ اپنی خوبصورت اداکاری اور دلکش انداز کے لیے مشہور مائرہ خان نے اس بار اپنی ڈانس مووز سے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، اور انٹرنیٹ پر ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس نئی ویڈیو میں ریس فلم کی مشہور اداکارہ کو گانے لیلی میں لیلی پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں مائرہ نے کالے پینٹ اور سفید سلک ٹاپ کا انتخاب کیا ہے اور ان کے ڈانس اسٹیپس موسیقی کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ نظر آتے ہیں۔

مائرہ خان کا یہ منفرد انداز سوشل میڈیا پر ہر طرف پھیل چکا ہے، اور مداحوں کی جانب سے اس پر زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔

جہاں کئی مداحوں نے مائرہ خان کے خود اعتمادی اور بے خوفی کو سراہا ہے، وہیں کچھ افراد نے اس ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے، اور اس قسم کے مواد کو عوامی سطح پر شیئر کرنے پر ان پر اعتراض کیا ہے۔

یاد رہے کہ مائرہ خان پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے فن اور محنت کو کئی بڑے ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے، اور وہ سرحد پار بھی اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

مقبول خبریں

تبصرے