ہفتہ, ستمبر 21, 2024
Google search engine
ہومانٹرٹینمنٹشاہ رخ خان جیسی مقبولیت میرا خواب ہے، عرفی جاوید کا انکشاف

شاہ رخ خان جیسی مقبولیت میرا خواب ہے، عرفی جاوید کا انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کی متنازع اور بولڈ اداکارہ عرفی جاوید نے حالیہ انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان جیسی مقبولیت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ انٹرویو کے دوران عرفی نے شاہ رخ خان کی بےمثال کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان وہ اداکار ہیں جنہیں اپنی فلموں کی تشہیر بھی نہیں کرنی پڑتی، لیکن پھر بھی ان کی فلمیں ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر جاتی ہیں۔

عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان بالی ووڈ میں ایک معیار (بینچ مارک) بن چکے ہیں، ان کا نام ہی کافی ہے۔ وہ ایونٹس میں کم شرکت کرتے ہیں اور فلموں کی تشہیر کے بغیر بھی ان کی فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہتی ہیں۔ ماڈل و اداکارہ کے مطابق، ان کے نزدیک مقبولیت کا مطلب ہی یہی ہے جو شاہ رخ خان کو ملی ہوئی ہے کہ ان کی فلمیں راتوں رات کروڑوں روپے کماتی ہیں۔

عرفی جاوید نے مزید کہا کہ ہر اداکار کو شاہ رخ خان جیسی مقبولیت کا خواب دیکھنا چاہیے اور اسی کو اپنا مقصد بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی سطح سے نیچے بات کرنا کامیابی نہیں، ہر کسی کو شاہ رخ خان جیسی شہرت درکار ہوتی ہے۔ انٹرویو کے اختتام پر عرفی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی شاہ رخ خان جیسی مقبولیت اور کامیابی چاہتی ہیں۔

عرفی جاوید کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے اپنے کیریئر کے سفر اور مستقبل کے اہداف پر بات کی۔ ان کا ماننا ہے کہ شاہ رخ خان نہ صرف بالی ووڈ کے بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک اہم شخصیت بن چکے ہیں، اور ان کی فلموں کی کامیابی ہر اداکار کا خواب ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

مقبول خبریں

تبصرے