ہفتہ, ستمبر 21, 2024
Google search engine
ہومانٹرٹینمنٹشہزادی کیٹ میڈلٹن کا کینسر کے علاج کے دوران دل کو چھو...

شہزادی کیٹ میڈلٹن کا کینسر کے علاج کے دوران دل کو چھو لینے والا خط

شہزادی کیٹ میڈلٹن نے حال ہی میں اپنے کینسر کے علاج اور کیمو تھراپی کے باعث شاہی ذمہ داریوں سے وقتی کنارہ کشی کے بعد ایک دل کو چھو لینے والا خط لکھا ہے، جو ان کی سنجیدگی اور احساس کا عکاس ہے۔

یہ خط ایک چھ سالہ بچی کی ماں، کرسٹی کیر، کے نام ہے، جن کی بیٹی ایزلا کو کوہیلک بیماری کا سامنا ہے۔ کرسٹی کیر کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے یہ خاص خط وصول کیا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آنسوؤں میں بہہ گئیں۔

کرسٹی کیر نے شہزادی کیٹ میڈلٹن کو خط لکھا جس میں انہوں نے اپنی بیٹی ایزلا کی مشکلات کا ذکر کیا جو کوہیلک بیماری کی وجہ سے دیگر بچوں کی طرح خوراک نہیں کھا سکتی اور اپنی توانائی میں کمی محسوس کرتی ہے۔

شہزادی کیٹ نے اس خط کا جواب دیتے ہوئے کرسٹی کیر اور ان کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خط میں لکھا تھا، "شہزادی ویلز کے نام آپ کا خط پڑھ کر افسوس ہوا کہ آپ کی بیٹی کو مشکلات کا سامنا ہے، لیکن ایزلا کی پیشرفت جان کر خوشی ہوئی۔”

شہزادی شارلٹ کی والدہ نے کرسٹی کیر کی محنت اور اپنے بچے کے تحفظ کے لیے ان کی لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی قابل تعریف ہے۔

یہ خط ہیلو! میگزین کو موصول ہوا، جس کے اختتام پر لکھا گیا: "یہ آپ کی طرف سے بہت سوچ سمجھ کر اٹھایا گیا قدم تھا کہ آپ نے خط لکھنے کی زحمت کی۔ شہزادی ویلز نے آپ اور آپ کے خاندان کے لیے نیک تمنائیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔” خط پر شاہی خط و کتابت کے سربراہ کے دستخط موجود تھے۔

یہ خط ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب مستقبل کی ملکہ خود بھی کینسر کے علاج کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔ انھوں نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ انھیں کی کی ایک نامعلوم قسم کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ کیمو تھراپی کے علاج سے گزر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

مقبول خبریں

تبصرے