ہفتہ, ستمبر 21, 2024
Google search engine
ہومانٹرٹینمنٹاینجلینا جولی کی نئی فلم "ماریا" نے شائقین کے دل جیت لئے

اینجلینا جولی کی نئی فلم "ماریا” نے شائقین کے دل جیت لئے

اینجلینا جولی کی نئی فلم "ماریا” نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ وینس اور ٹیلیورائیڈ فلم فیسٹیولز میں فلم کی نمائش کے بعد، اینجلینا جولی کو دنیا بھر سے شاندار ردعمل اور تعریفیں مل رہی ہیں۔ یہ فلم آپرا سنگر ماریا کالاس کی زندگی پر مبنی ہے جس میں اینجلینا جولی نے ان کی پیچیدہ شخصیت کو بڑی خوبی سے نبھایا ہے۔

اینجلینا جولی اپنی نئی فلم "ماریا” کے شاندار ردعمل پر انتہائی خوش اور پُرجوش ہیں۔ ایک ذریعے نے PEOPLE کو بتایا کہ Tomb Raider کی اداکارہ اپنی فلم کے حوالے سے مثبت ردعمل ملنے پر بےحد خوش ہیں اور دل کی گہرائیوں سے اس پذیرائی کے لیے شکرگزار ہیں۔

اینجلینا نے "ماریا” میں آپرا سنگر ماریا کالاس کا کردار نبھایا ہے، جو مشہور ڈائریکٹر پابلو لارین کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک بایوپک فلم ہے۔

ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ اینجلینا کے لیے یہ تجربہ بہت جذباتی تھا۔ "یہ ایک نازک اور حساس پروجیکٹ تھا، اور اینجلینا جولی اسے لے کر بہت پُرجوش ہیں۔”

اینجلینا جولی اور پابلو لارین نے "ماریا” کی پہلی نمائش وینس فلم فیسٹیول میں کی، جس کے بعد وہ اس فلم کو امریکہ کے ٹیلیورائیڈ فلم فیسٹیول میں بھی پیش کرنے گئے۔

ٹیلیورائیڈ کے ایک ذرائع کے مطابق، "اینجلینا جولی وہاں کی فلمی کمیونٹی کے ساتھ بہت خوش نظر آئیں اور سب ان کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش کر رہے تھے۔”

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ "ماریا” فلم کو دونوں فلم فیسٹیولز میں شاندار پذیرائی ملی، خاص طور پر وینس میں آٹھ منٹ کی طویل کھڑے ہو کر داد دینے والی تقریب نے اینجلینا کو جذباتی کر دیا۔

اینجلینا جولی نے اس فلم کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے اس کردار کے لیے پہلے کبھی گانا نہیں گایا تھا، لیکن فلم میں ماریا کالاس کے کردار کو سمجھتے ہوئے انہیں یہ احساس ہوا کہ ان کی شخصیت کا وہ پہلو جو بہت نرم اور جذباتی ہے، ان کے اپنے اندر بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "ماریا کی شخصیت کی وہ نرمی اور جذباتی کھلاپن جو دنیا کے لیے شاید موزوں نہیں تھا، میں نے اس سے خود کو جڑا ہوا محسوس کیا۔”

اس بیان کو وینس میں منعقد ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں شیئر کرتے ہوئے اینجلینا نے فلم کے اپنے کردار کے ساتھ ذاتی تعلق کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

مقبول خبریں

تبصرے